علامہ سید شہنشاہ نقوی حفظہ اللہ کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

علامہ سید شہنشاہ نقوی حفظہ اللہ کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات



4/2/2019


حجت الاسلام علامہ سید شہنشاہ نقوی حفظہ اللہ نے اپنے وفد سمیت مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الحاج حافظ بشیر حسين نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی.
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے معزز وفد کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ زیارت کے بعد زائر میں مثبت تبدیلی زائر کی زیارت کی قبولیت کی نشانی ہے.
اور مزید یہ فرمایا کہ کچھ لوگ گناہ کرتے کرتے بوڑھے ہو گئے ہیں. مثلاً داڑھی منڈوانا گناہ کبیرہ ہے. اور اس گناہ کو انجام دیتے دیتے کچھ  مومنین بوڑھے ہو چکے ہیں. آخر پر حجت الاسلام علامہ سید شہنشاہ نقوی حفظہ اللہ نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا قیمتی وقت دینے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا.


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں