مرجع عالی قدر دام ظله الوارف کی خدمت میں حجة الاسلام مولانا سید کلب رشید دام عزه

مرجع عالی قدر دام ظله الوارف کی خدمت میں حجة الاسلام مولانا سید کلب رشید دام عزه



2/3/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کوہندوستان سے آئے مرکزی دفتر کے کوآرڈینیٹر حجة الاسلام مولانا سید کلب رشید صاحب کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے فرمایا کہ اب الحمد لله ہندوستان سے نجف اشرف تک ڈائریکٹ فلائٹ کی شروعات ہو گئی ہے جس سے زائرین کرام کو بہت سی آسانیاں ہونگی لہذا اس بات کی اب ضرورت ہے که ہندوستان سے زائرین کثیر تعداد میں زیارتِ مقامات مقدسہ اور عتبات کو آئیں اور انکی ہر طرح کی سہولیات کاخیال رکھا جائے۔ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مولانا موصوف سے کہا کہ مرکزی دفتر  نجف اشرف ہر ممکنہ مدد کے لئے ہر وقت حاضر ہے اور آپ وہاں ہندوستان میں عراقی سفارت خانے سے رابطہ کرکے ویزے کے حصول میں ہو رہی دشواریوں کو دور کریں اور جہاں ہماری مدد کی ضرورت پیش آئے ہمیں مطلع فرمائیں ہم زائرین کی خدمت میں ہر وقت حاضرہیں اور انکی خدمت ہمارے لئےشرف ہے۔

واضح ہو کہ مولانا موصوف ایئر انڈیا کی پہلی فلائٹ سے نجف اشرف تشریف لائے تھے اور ایئر انڈیا کے دعوت نامے پر مرکزی دفتر کا وفد زائرین کے استقبال میں ایئر پورٹ پر موجود تھا۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں