مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے نمائندے کی شہادت حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے ایام کے پیش نظر بغداد میں امنی تنظیموں کی کانفرنس میں مشارکت

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے نمائندے کی شہادت حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے ایام کے پیش نظر بغداد میں امنی تنظیموں کی کانفرنس میں مشارکت



6/3/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے بغداد میں نمائندے حجۃ الاسلام شیخ جاسم سعدی صاحب نے زیارت حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کےایام کے پیش نظر بغداد میں امنی تنظیموں کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت فرمائی جس میں بہتر سے بہتر انداز میں زائرین کی خدمات کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے ان المناک ایام کی یاد کو باقی رکھنے پر تاکید کی گئی۔ 

واضح رہے کہ ۲۵ رجب المرجب شہادت حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی مناسبت سے ہرسال پوری دنیا اور خاص کر عراق کے مختلف صوبوں سے مومنین حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت  کی یاد کو باقی رکھنے کے لئے  کثیر تعداد میں کاظمین میں جمع ہوتے ہیں۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے نمائندے نے اپنے بیان میں فرمایا کہ زائرین سلامتی سے زیارت کرسکیں اور زیارت کے بعد امن و سلامتی کے ساتھ اپنے دیار تک پہنچیں یہ ہماری ذمہ داری ہے اور اسکے لئے امنی و خدماتی تنظیموں کو آپسی مفاہمت کے ذریعہ مکمل تعاون کرنا چاہئےانہوں نے امنی تنظیموں خاص کر افواج عراق اور حشد شعبی کے جوانوں کی ہمت افزائی فرمائی کہ انکی قربانیوں کی وجہ سے آج عراق میں امن و امان کی فضا قائم ہے اور پوری دنیا سے زائرین زیارت کو آرہے ہیں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں