شہداء مؤمنین کے لئے نمونہ عمل اور ہدایت کے رہبر ہیں

شہداء مؤمنین کے لئے نمونہ عمل اور ہدایت کے رہبر ہیں



6/3/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے شہداء کے خانوادوں سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ شہادت عزت، کرامت اور شرف ہے الله عز و جل نے شہداء کو ایسی عظیم منزلت اور حیات جاودانی سے نوازا ہے کہ جسکا ادراک ہمارے لئے ممکن نہیں ہے۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ جن شہداء نے مقامات مقدسہ اور عتبات عالیات اورمعصومین علیہم السلام کےعراق کے دفاع میں جام شہادت نوش کیا انکے خانوادوں کو انکی شہادت پر تعزیت بلکہ انہیں خدا سے اس عظمت کے حٍصول پر مبارکباد پیش کرنے میں میں اپنے لئے شرف محسوس کرتا ہوں ساتھ ساتھ  مجاہدین کی دست بوسی اور خاص کران انگلیوں کا بوسہ میرے لئے شرف ہے کہ  جنہوں نے بندوق کے گھوڑوں کو دباتے  ہوئے دہشت  گردوں کو واصل جہنم کرتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام اور بقیہ اماموں کی مقدس قبروں کی حفاظت کی ہے۔ 

انہوں نے مزید فرمایا کہ پورے عراقی معاشرے یہاں تک کہ پوری دنیا کے لئے شہداء کے پاک خون ہدایت کے روشن چراغ ہیں۔ 

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ مجاہدین کے بدن اور وردی اور خاص کر انکی مبارک پیشانی اور قدموں پر موجود گرد و غبار  کو میں اپنے لئے بابرکت سمجھتا ہوں۔ انہوں نے مؤمنین کو دعوت دی کہ وه شہداء کی اولادوں اور انکے خانوادوں کا خیال رکھیں اورانکی ضرورتوں کو پورا کرتے ہوئے انکے لئے ایسا ماحول استوار کریں کہ انکا مستقبل روشن ہو۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں