حرم حضرت عباس علیہ السلام کا وفد محضر مرجعیت میں

حرم حضرت عباس علیہ السلام کا وفد محضر مرجعیت میں

29/3/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے حرم حضرت عباس علیہ السلام کے خصوصی وفد سے اپنے خطاب میں مقامات مقدسہ اور عتبات عالیات میں خدمت انجام دینے والوں کو متوجہ کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ سب پر لازمی ہے کہ آپ اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہوں خاص کر جو زائرین سے مرتبط ہیں۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے انھیں اپنے امور کی انجام دہی میں اخلاص اور اہتمام پرتاکید فرماتے ہوئے یتیموں کی خدمت میں کسی طرح کوتاہی نہ کرنے کی نصیحت بھی فرمائی اس لئے کہ وہ حضرت امام زمانہ عج اور شہیدوں کی امانت ہیں۔ 

وفد نےمرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا انکی پدرانہ نصیحتوں اورارشادات پر انکا شکریہ ادا کیا۔


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں