حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی کربلاء مقدسہ میں پندرہویں ربیع الشھادۃ کانفرنس میں شرکت

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی کربلاء مقدسہ میں پندرہویں ربیع الشھادۃ کانفرنس میں شرکت



15/4/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند ومرکزی  دفترکے مدیراور انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حرم حضرت امام حسین  علیہ السلام و حرم حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے  منعقدہ پندرہویں ربیع الشھادۃ کانفرنس میں شرکت فرمائی۔ 

 انہوں نے صحافیوں سےاس کانفرنس کی اہمیت اور جب سے اسکا انعقاد و اہتمام عمل میں آیا ہے اسکے فوائد اورنتائج  بیان کرتے ہوئے اسکے قائم کرنے والوں کو دلی مبارکباد بھی پیش کی۔    

 موصوف نے ماہ مبارک شعبان کی اہم مناسبتوں کے ضمن میں مؤمنین کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے منعقدہ بعض محافل وجشن میں شرکت فرمائی اور اسے اسی نہج کے ساتھ باقی رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے اہل بیت علیہم السلام کی  سیرت پاک کو عام  کرنے کی دعوت دی۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں