مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں مختلف ادیان و مذاہب کے پیروکاروں کا مشترکہ وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں مختلف ادیان و مذاہب کے پیروکاروں کا مشترکہ وفد



19/4/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئےمختلف ادیان ومذاہب کے  پیروکاروں  پر مشتمل وفدسے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ملکوں کا احترام ،اسکی وحدت اوراستقرارکی پاسداری عقلمند انسان کا شیوا ہےاور اسلام اس مشترکہ پُرامن زندگی گذارنے کو بڑھاوا دیتا ہے کہ جس میں احترام، محبت اور بھائی چارگی کی فضا عام ہو۔ 

مصر سے آئے ہوئے ’’تقریب بین المذاہب اسلامیہ کی عالمی  کونسل،اعتدال پسندعلمائےکرام اورعالمی صحافت‘‘کے مشترکہ  وفد سے حضرت  امیر المؤمنین علیہ السلام کی اپنے گورنر جناب مالک اشتر رح کو کی گئی نصیحت کہ جسمیں حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا کہ’’لوگ دو طرح کے ہیں ایک تمہارا دینی بھائی ہے اور دوسرا انسانیت  میں تمہارا شریک  ہے‘‘کو ابدی خوش بختی کےحصول اورمشترکہ پُرامن زندگی  گذارنے کے چلن کو فروغ دینے کےلئے دستوروقانون کے  طورپر استعمال کرنے  کی دعوت دی اسلئے کہ یہ نصیحت  عظیم و اپنے اندر گرانقدر معانی ومفاہیم پنہاں کئے ہوئے ہے۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں