حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی شہادت کے۱۴۰۰سال پورے ہونے کے ضمن میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی شہادت کے۱۴۰۰سال پورے ہونے کے ضمن میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت



19/4/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر  کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی زیرنگرانی کوفہ  یونیورسٹی میں حضرت  امیر المؤمنین علیہ السلام کی شہادت  کے  ۱۴۰۰ سال پورے ہونے کے ضمن میں منعقدہ  کانفرنس میں میں شرکت فرمائی جسمیں سیاسی و دینی و مذہبی شخصیتوں نے بھی شرکت فرمائی۔

 حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حضرت  امیر المؤمنین علیہ السلام  کی سیرت طیبہ سے دروس وعبرتیں حاصل کرنے اور اسے نشر کرنے کی اہمیت  بیان کرتے  ہوئے فرمایا کہ اگر معاشرے اسکے  پابند ہو گئے تو معاشرے میں یقینا در گذری، محبت، عدل، پُر امن مشترکہ زندگی، بھائی چارگی اور ترقی  کی فضا عا م ہوگی۔ انہوں نے سیرت اہلبیت  علیہم السلام کو عام کرنے کی غرض سے منعقد کئے جارہے  کانفرنسوں کو ایک مثبت عمل قرار دیا اور اسے قائم کرنے والوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں