مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں سابق وزیر اعظم حیدرالعبادی صاحب

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں سابق وزیر اعظم حیدرالعبادی صاحب



19/4/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفترنجف اشرف میں ملاقات کو آئےعراق کے سابق وزیراعظم حیدر العبادی صاحب سےاپنی نصیحت میں شدید افسوس اورغم کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ عراق میں رونما ہوئی خیانت  عظمیٰ وکرپشن کہ جس کے نتیجے میں زمین پرموجود سب سے پست اور ظالم دہشت گردوں اور تکفیریوں کی طرف سے  کچھ صوبوں پرغاصبانہ قبضہ کیا گیا اور پھرمراجع عظام کے حکم کے تحت جہاد میں انگنت جوانوں نے مقامات مقدسہ و عتبات عالیات اور اپنی مٹی اور ملک کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جسکی کربلاء کے علاوہ کوئی مثال نہیں  ملتی۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ غم و اندوہ  میں ڈوب جاتا ہوں جب عراق جیسے مالدارملک کے متعلق سوچتا ہوں عراق کی مالی وجغرافیائی حیثیت ایسی ہے کہ وہ دنیا میں صف اول کے ملکوں میں ہو لیکن افسوس کے ساتھ حالت  یہ  ہوگئی ہے کہ عراق کی ایک تہائی جوان نسل بے روزگار ہے۔   

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نے زور دیتے ہوئے فرمایا کہ  ہروہ شخص کہ جسکا ضمیرزندہ ہے وہ اس ملک کے لئے  حقیقی فکر کرے اور ایساعراق بنائے کہ جسکی بنیاد درست  ہو، جنگ کے بعد عراق کو ایسی ایڈولیجی کی ضرورت ہے کہ  جو اسکی فکری و اقتصادی نشو و نما و ترقی کی علمی پس منظر میں ضمانت لے۔  

 اس ملاقات  میں عراق کے حالیہ منظر نامے اور مستقبل کے چیلنجوں پربھی گفت و شنید ہوئی اوراپنی جانب سےحیدر العبادی صاحب نے عراق اور پورے خطے کے حالیہ حالات مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے قیمتی وقت دینے پرانکا شکریہ اداکیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں