مؤمنین کے لئےضروری ہےکہ انکےنفس،اخلاق و سلوک میں مزید بہتری آئےاسکا خیال کریں

مؤمنین کے لئےضروری ہےکہ انکےنفس،اخلاق و سلوک میں مزید بہتری آئےاسکا خیال کریں



20/4/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفترنجف اشرف میں صوبہ بابل اور بصرہ سے زیارت کو آئے’’ تجمع ابناء مرجع نجفی دام ظلہ ‘‘ کے خصوصی وفد سے پدرانہ  نصیحتوں اور ضروری ارشادات کے بعدان سے اپنی نصیحتوں میں فرمایاکہ یتیموں اورمحتاجوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے   اور انہیں باعزت زندگی میسر ہواسکے لئے خلوص کے ساتھ عمل انجام دینا معاشرے کے ہرفردکی ذمہ داری ہے۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ مؤمنین کے لئے  ضروری ہے کہ انکےنفس،اخلاق وسلوک میں مزید بہتری آئے   اسکا خیال کریں، اسکے ساتھ ساتھ معاشرے میں اخلاقی اصلاح یقینی بنے اسکے لئے اپنےعمل اور روزانہ کےعملی سلوک کو وسیلہ بنائیں تاکہ ائمہ اہلبیت علیہم السلام کے سچے اورحقیقی پیروکار ہم شمارکئےجائیں۔  

اسی ضمن میں مذکورہ  وفد نے مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف  کے فرزند اورمرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی  نجفی دام عزہ  سے  بھی ملاقات کی، اس ملاقات میں  موصوف نے مؤمنین کواپنی اپنی استطاعت اورامکانیت کے حساب سے معاشرے  کی حالت میں بہتری اور محتاجوں و فقیروں کی زندگی میں مزید بہتری آئے اسکے لئے کوششیں کرنے کی دعوت دی۔ 

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے جوانوں سےمخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ ہماری جوان نسل کے کاندھوں پراپنے معاشرے میں بہتری کی ذمہ داری ہے مزید بران ہمارے جوان یتیموں اورمحتاجوں کی خدمت میں پیش پیش رہیں۔ 

موصوف نےجو.انوں کی سرپرستی اور انکی امیدوں کے بر لانےمیں انکی مدد پر تاکید فرماتےہوئے بیان کیا کہ ہمیں مل بیٹھ کراس موضوع پرسوچنا ہوگا تاکہ انکے مستقبل اورانکی ترقی کے لئےعملی طور پرکچھ کرسکیں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں