مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بحرین سے آئے ہوئےمؤمنین

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بحرین سے آئے ہوئےمؤمنین



20/4/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفترنجف اشرف میں زیارت کو بحرین سے آئے مؤمنین کے وفد سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ مؤمنین کے لئے لازمی ہے کہ دین اور حلال و حرام کی معرفت حاصل کریں اورمحرمات سے خود کو دور رکھیں۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےمزید بیان کیا کہ اسلامی معاشرے کو چاہئےکہ فرد اورمعاشرے میں اصلاح، بُری عادتوں کو ترک کرنے اورمثبت عادات کو فروغ دیکرخود کو مزید بہتر کرنے کی  ہرممکنہ کوشش کریں۔ انہوں نےمزید بیان کیا کہ مقامات مقدسہ اور عتبات عالیات کی زیارات مومن کے لئے مثبت کی جانب  تغیر وتبدیلی کے لئے بہترین ذریعہ ہے اس لئے ان زیارتوں کو غنیمت سمجھتے ہوئے پہلےاپنے نفس میں پھر اسکے بعد اپنے اہل وعیال اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کو یقینی بنائیں تاکہ تقوی وتقرب الہی کا حصول ہوسکے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں