مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےحشد شعبی کےخصوصی ٹاسک فورس کے وفد سے فرمایا

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےحشد شعبی کےخصوصی ٹاسک فورس کے وفد سے فرمایا



20/4/2019


’’آپ لوگ اپنے عمل میں کامیاب ہوچکے اور ان شاء اللہ دنیا و آخرت میں بھی کامیاب ہونگے اور بروز قیامت بشارت کے  منتظررہیں  

مجاہدین نے مقامات مقدسہ و عتبات عالیات کا دفاع کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف اور صرف حسینی ہیں اور حضرت امام حسین علیہ السلام کےمددگار ہیں‘‘

مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حجۃ الاسلام شیخ احمد خالدی دام عزہ کی قیادت اور مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے وکیل حجۃ الاسلام شیخ فلاح زبیدی دام عزہ کے ہمراہ زیارت کو آئے حشد شعبی کے   خصوصی ٹاسک فورس کے وفد سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ حشد شعبی کے مجاہدین نے مقامات مقدسہ اور وطن کا دفاع اس وقت کیا ہے کہ جب دہشت گرد تنظیمیں مقامات مقدسہ پر  ظلم کرنے کے ساتھ ساتھ فرقہ واریت کو ہوا دینے کا مکمل ارادہ رکھتی تھی لیکن ہمارے مجاہدین نے مقامات مقدسہ و عتبات عالیات کا دفاع کرکے یہ ثابت کر دیا کہ وہ صرف اور صرف حسینی ہیں اورحضرت امام حسین علیہ السلام کے مددگار ہیں۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مجاہدین سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ آپ لوگ اپنےعمل میں کامیاب ہوچکے  اوران شاء اللہ دنیا و آخرت میں بھی کامیاب ہونگے اور بروز حشر ائمہ اطہار علیہم السلام سے بشارت کے منتظررہیں، انہوں نے مزید فرمایا کہ میں مجاہدین کےکپڑوں اورمبارک قدموں میں موجود گردوغبارکو تبرک سمجھتا ہوں اور وہ انگلیاں کہ جنہوں نے مقامات مقدسہ اورعتبات عالیات کے دفاع میں بندوق کے گھوڑوں کو دبایا ہے ہماری ہزارہا بوسوں کی مستحق ہیں اسلئے کہ انکا عمل و دفاع خدا کی رضا کے حصول کے لئے تھا۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے شہیدوں کےخانوادوں اور یتیموں کی دیکھ بھال اور انہیں باعزت زندگی میسرہو ساتھ ساتھ وقفے وقفے انکی زیارت کو جاتے رہنے کی بھی نصیحت فرمائی اسلئے کہ اس سے ان کے دلوں میں خوشی اور امن و امان کا شعور پیدا ہوگا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں