مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں حجۃ الاسلام سید عمارالحکیم دام عزہ

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں حجۃ الاسلام سید عمارالحکیم دام عزہ



20/4/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفترنجف اشرف میں زیارت کو آئے حجۃ الاسلام سیدعمار الحکیم دام عزہ   سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اورضروری ارشادات میں فرمایا کہ عراق میں سیاسیوں کو چاہئے کہ وہ آپسی ذاتی اختلافات کو نظرانداز کریں تاکہ مشترکہ کوششوں سےعراق جن مشکلات کا سامنا کر رہا ہےاسے دورکرسکیں اورعراقیوں کی معاشی و اجتماعی حالت  کو بہتر کرسکیں۔ 

حجۃ الاسلام سیدعمار الحکیم دام عزہ نے اپنی جانب سے عراق کی حالیہ سیاسی حالت کومرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں پیش کیا اورنصیحتوں پرانکا شکریہ ادا کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں