پاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

پاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات



22/4/2019


لاہور فیصل آباد سرگودھا پارہ چنار کراچی سکھر حیدرآباد اور میانوالی سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی کی زیارت کرنا تھی۔اس ملاقات میں زائرین کو نصیحت کرتے ہوئے مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ اے زائرین محترم زیارت کے بعد انسان میں مثبت تبدیلی زیارت کی قبولیت کی نشانی ہے۔لہذا زیارت کے بعد انسان کے کردار میں مثبت تبدیلی آنی چاہیے۔دوسری طرف آۓ ہوئے وفود نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں