پاکستان کے سابق چیئرمین سینٹ کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

پاکستان کے سابق چیئرمین سینٹ کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات



23/4/2019


پاکستان کے سابق چیئرمین سینٹ جناب سید نیئر بخاری نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الحاج حافظ بشیر حسين نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. 

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی حفاظت بہت اہم فریضہ ہے خاص طور پر پاکستان دشمن عناصر سے پاکستان کو پاک کیا جائے. اس کے بعد مرجع عالی قدر دام ظلہ نے معزز مہمان کی توجہ اس طرف مبذول کرائی کہ پاکستان اور عراق کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے. وہ تمام چیزیں جنکی عراق کو ضرورت ہے پاکستان ان سے مالا مال ہے. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ اور معزز مہمان سابق چیرمین سینٹ کے درمیان کچھ اور اہم ترین امور بھی زیر بحث رہے. آخر پر آئے ہوئے معزز مہمان نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں