مرجع عالی قدر دام ظلہ سےحجت الاسلام مولانا منظور حسین جوادی حفظہ اللہ کی ملاقات

مرجع عالی قدر دام ظلہ سےحجت الاسلام مولانا منظور حسین جوادی حفظہ اللہ کی ملاقات

30/4/2019




مدرسہ مصباح الھدی کے پرنسپل اور پاکستان کے مشہور خطیب حجت الاسلام مولانا منظور حسین جوادی حفظہ اللہ نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ میری یہ خواہش ہے کہ میں اپنی برصغیر کی قوم کو اس مقام تک لے جاؤں جس کی یہ مستحق ہے۔اور مزید برآں یہ فرمایا کہ ایک انسان کی ہدایت دنیا وما فیھا سے بہتر ہے۔آخر پر مولانا منظور حسین جوادی حفظہ اللہ کی طرف سے تبلیغات اور اصلاح کے حوالے سے جانے والی کاوشوں کو مرجع عالی قدر دام ظلہ نے سراہتے ہوئے مزید توفیقات کے اضافے کے لیے دعا فرمائی۔دوسری طرف حجت الاسلام مولانا منظور حسین جوادی نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا

بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں