آج کی ہماری جوان نسل خود کو اعلی درجےکی ثقافت اور اہلبیت علیہم السلام کی معرفت اورانکے افکارسے خود کو سجا کر ظہور مقدس کی حقیقی راہ ہموار کرنے والی بنے

آج کی ہماری جوان نسل خود کو اعلی درجےکی ثقافت اور اہلبیت علیہم السلام کی معرفت اورانکے افکارسے خود کو سجا کر ظہور مقدس کی حقیقی راہ ہموار کرنے والی بنے



4/5/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اورمرکزی دفترکے  مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے صوبہ بابل میں حضرت امام صاحب العصر والزمان عج کے چوتھے نائب حضرت علی بن محمد سمری(رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کی رحلت  کے ایام کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے معاشرے کو چاہئے کہ وہ دین ومذہب کی پابندی اور خود کو اخلاقِ اہلبیت علیہم السلام کے سانچے میں ڈھال کر امام زمانہ عج  سے اپنے رشتے کو مزید مضبوط کرنا چاہئے۔

انہوں نے فرمایا کہ لازمی ہے کہ آج کی ہماری جوان نسل   خودکواعلی درجےکی ثقافت اور اہلبیت علیہم السلام کی معرفت اورانکے افکار سے خود کو سجا کر ظہور مقدس کی حقیقی راہ ہموار کرنے والی بنے۔

 حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام ظلہ الوار ف نے مزید فرمایا کہ   حقیقت میں ظہور مقدس کی راہ ہموار کرنے والے وہ افراد ہیں کہ جو منحرف افکار کہ جسکے ذریعہ امت کو عقیدہ مہدویت سے دور کرنے کی سازش کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نجف اشرف  ان شاء اللہ مستقبل میں بھی ہر اس شخص کا ڈٹ کر مقابلہ  کریگا کہ جو کسی بھی قسم کی  گمراہ کن افکار کو اپنائے گا اسلئےمیں مؤمنین کرام کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنی جان و مال، اہل و عیال اورخصوصا دین وعقیدے کی حفاظت کی خاطر نجف اشرف  سے اپنے رابطے کو مزید مضبوط کریں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں