مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں علمائے کرام کا خصوصی وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں علمائے کرام کا خصوصی وفد

5/5/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفترنجف اشرف میں زیارت کو آئے حوزہ علمیہ نجف اشرف کےاساتذہ پر مشتمل خصوصی وفد سےاپنے خطاب میں فرمایا کہ مؤمنین کرام کو چاہئے کہ وہ آپس میں متحد رہیں تاکہ دشمنوں کی ہر اس سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکیں کہ جسکے ذریعہ ہمارے  وجود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

اساتذہ کرام کے ساتھ  اس خصوصی ملاقات  میں امت  مسلمہ کےموجودہ حالات،دشمنوں کی جانب سے چیلنجوں اور اختلاف میں الجھا کر ہمارے وجود کو نقصان پہنچانےکی  جوکوششیں کی جا رہی ہیں  اسکےعلاج اور معقول حل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں