مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں عراقی شیعہ وقف کونسل کے نائب سربراہ و صوبہ واسط کے گورنر

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں عراقی شیعہ وقف کونسل کے نائب سربراہ و صوبہ واسط کے گورنر



12/5/2019


مرجع مسلمین وجہان ِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کی زیارت کے لئے افاضل، علمائےکرام،حکومتی عہدیداروں اورمعزز شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہےاسی ضمن میں ماہ مبارک رمضان کے مبارک موقع پرمرجع عالی قدردام ظلہ الورف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراقی شیعہ وقف کونسل کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام شیخ خلیفہ جوہر دام عزہ و صوبہ واسط کے گورنر  محمد جمیل میاحی صاحب کا خیر مقدم کرتے ہوئےان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں میں مراقد مقدسہ وعتبات عالیات پر خصوصی توجہ دینے پرتاکید فرماتے ہوئے بیان کیا کہ پوری دنیا سے مؤمنین وہاں موجود نور سے خود کو منورکرنے تشریف لاتے  ہیں لہذا انکی خدمت میں کسی طرح کی کوئی کوتاہی نہ برتی جائے خصوصا اس ماہ مبارک میں حکومتی عہدیداروں کی  ذمہ داری ہےکہ وہ عوام کو مطلوبہ خدمات کی مکمل فراہمی  کریں اور کاشت کاروں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے انکی زحمتوں سے حاصل اناج اور گندم ودیگر اشیاء کو ان سے مناسب قیمت پرخرید کرانکی پشت پناہی اورانکی مدد کی جائے۔  

مہمان شخصیتوں نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا نصیحتوں اور قیمتی وقت دینے  پر شکریہ ادا کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں