مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں ہندوستان سے آئے ہوئے علمائے کرام

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں ہندوستان سے آئے ہوئے علمائے کرام



14/5/2019


مرجع مسلمین وجہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کی زیارت کے لئےافاضل، علمائےکرام، حکومتی عہدیداروں اورمعزز شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہےاسی ضمن میں ماہ مبارک رمضان کے مبارک موقع پرمرجع عالی قدردام ظلہ الورف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ہندوستان سے تشریف لائے حجۃ الاسلام مولانا سید جواد حیدر جوادی دام عزہ) مدیر جامعہ انوار العلوم الہ آباد (حجۃ الاسلام مولانا رضی حیدر دام عزہ ودیگرعلمائے کرام کا خیر مقدم  کرتے ہوئے ان سے ہندوستان کے مدارس دینیہ کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ آخر کیا وجہ ہے  کہ اب ہندوستان کے مدارس سے ماضی کی مثل جید علمائے کرام پیدا نہیں ہو رہے ہیں میں فکر مند ہوں اور میں  یہی دعا کیا کرتا ہوں کہ زلیخا کی جوانی کی طرح لکھنؤ کے حوزہ علمیہ کی جوانی  پلٹ آئے اور میں قوم شیعہ کے خادم ہونے  کی حیثیت سے ہر ممکنہ خدمت  کے لئے حاضر ہوں آپ کوششیں  کیجئے اگر مخلصانہ کوشش کی گئی تو حالات ضرور بہترہونگے اور ہمارے مدارس ماضی کی طرح  جید علمائے  کرام  پیدا کر سکتے ہیں۔ 

مرجع عالی قدر دا م ظلہ الوارف نے ہندوستانی مدارس میں درسی نصاب پر زور دیتے  ہوئے فرمایا کہ جو کتابیں ماضی میں پڑھائی جاتی تھی انہیں کتابوں کو پڑھایا جائے۔ 

مہمانوں نے اپنی جانب  سے پوری کوشش کرنے  کےعزم کا اظہار کرتے ہوئے مرجع عالی قدر دا ظلہ الوارف کا انکی نصیحتوں پر شکریہ ادا کیا۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں