مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں روس اور چیچنیا کے تعلیمی اداروں کے عہدیداروں کا مشترکہ وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں روس اور چیچنیا کے تعلیمی اداروں کے عہدیداروں کا مشترکہ وفد



28/6/2019


مرجع مسلمین وجہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے روس اورچیچنیا کے عہدیداروں کے مشترکہ وفد سےاپنے خطاب میں روس،چیچنیا اورعراق کے تعلیمی اداروں میں مثبت تعاون پرتاکید فرماتے ہوئے بیان کیا کہ آپس میں ٹیکنولیجی، تجربات کو منتقل کیا جائےتاکہ اس کے فائدے  سے مختلف معاشرے  بہرہ مند ہو سکیں۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےعالمی تعلیمی اداروں اور عراقی کالجوں اور یونیورسٹیوں کے درمیان علمی تجربات کے نقل میں ان تمام کاوشوں کا خیر مقدم کیا کہ جس کے ذریعہ  عراق کی مدد کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ روس میں عراقیوں کے تدریسی خدمات میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کی دعوت دی۔ 

 مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےمہمان وفد سے اپنی نصیحتوں میں فرمایا کہ  حقیقی اسلام ِمحمدی امن و سلامتی کا مذہب ہے اور وہ تشدد، قتل و غارت گری کا قطعا حامی نہیں ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ اہل بیت علیہم السلام کے شیعوں نے اپنے پختہ ایمان اوراہل بیت علیہم السلام سے تمسک کی وجہ  سے دشمنان اہلبیت علیہم السلام کی جانب سےکئےگئے بےپناہ ظلم و ستم و مصائب و آلام کا سامنا کیا ہے جو اس بات پر تاکید کرتا ہے کہ غور و فکرعقل و تدبر اور مختلف شعبوں میں حصول علم کا خواہاں اور حامی ہے ساتھ ساتھ یہ اس بات پر بھی تاکید ہے کہ  اہلبیت علیہم السلام کا راستہ بھلائی، امن و امان اور رحم کا مذہب ہےاور اسکو پورے کرہ ارضی پر نشر کرنے میں کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ عراقیوں نے صدامی مجرم حکومت پھر اسکے بعد غاصب امریکیوں کے مظالم اور اسکے بعد مسلسل دہشت گردانہ مظالم کو برداشت کئے  ہیں اسلئےعالمی طاقتوں کو چاہئےکہ  اب جبکہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا ہےعراق کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔ 

واضح ہو کہ مذکورہ  وفد میں روس اور چیچنیا کے مختلف یونیورسٹیوں کے سربراہان، روس کی وزارت تعلیم اور سائنس اور تعلیمی میدان میں تعاون پر کام کرنے والی ایجنسی کے مدیر کےعلاوہ دیگرتعلیمی وتربیتیامور سے وابستہ شخصیتیں شامل تھیں کہ جو عراق میں تعلیمی ترقیاتی امور پر کام کرنے والے ادارے کی دعوت پر آئے تھے۔ 

مذکورہ وفد نےعراق کے اپنے حالیہ دورے اور منصوبے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  کی خدمت میں پیش کئے اور انکا قیمتی وقت دینے اور نصیحتوں پر شکریہ ادا کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں