مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں عراقی حج کونسل کے سربراہ

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں عراقی حج کونسل کے سربراہ



28/6/2019


مرجع مسلمین وجہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئےعراقی حج کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام  شیخ ڈاکٹر خالد عطیہ صاحب کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی نصیحتوں میں فرمایا کہ حج اورعمرے کا حاجیوں کے نفوس میں روحی اور اجتماعی بہت اثر ہے لہذا حاجیوں کے خدمت میں کسی طرح کی کوئی کمی نہیں کی جائے ساتھ ساتھ ان کوششوں کو بھی سراہا  کہ  جو حاجیوں  کی خدمت میں کی جارہی ہیں۔

 مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے شرعی، فقھی پہلؤوں پر زوردیتے ہوئے اس مسئلے میں رسول اکرم(ص) اوراہلبیت اطہارعلیہم السلام کی سیرت پاک کو بیان کیا جسکی پابندی لازمی ہے۔ 

اپنی جانب سے عراقی حج کونسل کے سربراہ نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا انکی پدرانہ نصیحتوں اورضروری ارشادات پرعمل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے  قیمتی وقت دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئےانکی خدمت میں حج کونسل کی جانب سے حج بیت اللہ کے لئےکی جارہی تیاریاں اور منصوبے بھی انکی خدمت میں پیش کئے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں