مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےجمہوری اسلامی ایران سے جامعۃ المصطفی العالمیۃ کے خصوصی وفد سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا علمائے کرام اور خطباء کےذمہ اصلاح معاشرہ اوراسکی ترقی کی عظیم ذمہ داری ہے

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےجمہوری اسلامی ایران سے جامعۃ المصطفی العالمیۃ کے خصوصی وفد سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا علمائے کرام اور خطباء کےذمہ اصلاح معاشرہ اوراسکی ترقی کی عظیم ذمہ داری ہے



28/6/2019


مرجع مسلمین وجہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئےجمہوری اسلامی ایران سے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے خصوصی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے اپنے خطاب میں پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات کے بعد فرمایا کہ اہلبیت محمدعلیہم السلام کےبتائے ہوئے راستے اورانکی افکار کی روشنی  میں معاشرے کی اصلاح اور اسکی ترقی کی ذمہ داری علمائے کرا اور خطباء کے ذمے ہے۔ 

 مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےمزید فرمایا کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف نے پوری دنیا کے حوزات علمیہ کو کئی عظیم فقہاء و محققین دیئے ہیں کہ جنہوں نے اپنی بے پناہ کاوشوں اورقربانیوں سےاہلبیت علیہم السلام کی میراث کو باقی رکھنے اور اسکی تحلیل و نشر میں عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید بیان فرمایا کہ طلاب علوم دینیہ میں سے ہر فرد کے لئے لازمی ہے کہ وہ اپنے افعال واعمال اور اخلاق حسنہ کے ذریعہ معاشرے کے لئے  نمونہ عمل بنیں تاکہ ہر فرد لوگوں کو اہلبیت علیہم السلام کی طرف دعوت دینے والے حقیقی مبلغ بن سکے۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں