مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کے جنرل سکریٹری اورحوزہ علمیہ نجف اشرف کے افاضل

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کے جنرل سکریٹری اورحوزہ علمیہ نجف اشرف کے افاضل



28/6/2019


مرجع مسلمین وجہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو علحدہ علحدہ آئے افاضل نجف اشرف اور حرم حضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب علیہما السلام کے جنرل سکریٹری محترم جناب یوسف مہدی شیخ راضی صاحب کا انکے وفد کے ہمراہ خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنے خطاب میں نجف اشرف اورعتبات عالیات خصوصا ضریح حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی ضریح مبارک پوری اسلامی دنیا میں روحانیت وفکری نورانیت کا مصدر ہے، نجف اشرف کی خاص اہمیت ہے اور ہر مؤمن کے دل میں اسکا ایک خاص مقام ہے لہذا حرم مطہرمیں ترقیاتی کاموں اور زائرین کی خدمت میں مزید بہتری لائی جائے۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے نجف اشرف کی تاریخ بیان کرتےہوئےفرمایا کہ پوری دنیا میں موجودحوزات علمیہ  حوزہ علمیہ نجف اشرف  کے مقدس انوار کی شعائیں ہیں۔ 

اپنی جانب سے مہمان وفد نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا انکی پدرانہ نصیحتوں اور قیمتی وقت دینے  پر شکریہ ادا کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں