مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے عراق کے مرکزی حکومت میں بجلی و توانائی کے وزیر سے فرمایا

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے عراق کے مرکزی حکومت میں بجلی و توانائی کے وزیر سے فرمایا



28/6/2019


عراق کی خدمت شہداء کے پاک خون سے وفاداری ہے  

مرجع مسلمین وجہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے عراق کےمرکزی حکومت میں بجلی و توانائی کے وزیر ڈاکٹر لؤی حمید خطیب اور دیگر عہدیداروں سے کہ جو علحدہ علحدہ تشریف لائے تھے،اپنی نصیحتوں میں فرمایا کہ  لمبے عرصے سے بجلی کی قلت  کی مشکلات کے اختتام کا انتظار کیا جارہا ہے لازمی طور پر اب اس مشکل کا خاتمہ ہونا چاہئے ساتھ ساتھ انہوں نےعراق کو بجلی اور توانائی کی فراہمی میں کسی دوسرے ملک پر منحصر نہ رہنا پڑے اسکے لئے جدید عصری طریقوں اور ٹیکنولوجی کے استعمال اور کی جارہی کوششوں کو سراہا۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے بجلی و توانائی کے وزیر سے نصیحت فرمائی کہ اس ملک کی خدمت  کے لئے جوانوں کی صلاحیتوں کاا ستعمال کیا جائے اورانہیں مناسب مواقع فراہم کئے جائیں۔ 

انہوں نے فرمایا کہ  جو اس ملک کی عوام کی خدمت کرے گا ، اس ملک کی مسکین عوام کے واجب حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے گا مرجعیت اسکے ساتھ ہے اور رہیگی اسلئے  کہ عراق کی خدمت شہیدوں کے پاک خون سے وفاداری ہے۔

اپنی جانب سے مہمان وفود نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا انکی پدرانہ نصیحتوں اورارشادات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان پر عمل کرنے کا عزم کا اعادہ کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں