مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں جمہوری اسلامی ایران سے آئے ہوئے طلاب علوم دینیہ کا وفد

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں جمہوری اسلامی ایران سے آئے ہوئے طلاب علوم دینیہ کا وفد



28/6/2019


مرجع مسلمین وجہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے جمہوری اسلامی ایران کے مدارس و حوزات علمیہ میں زیر تعلیم طلاب علوم دینیہ کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں وضروری ارشادات میں فرمایا کہ  طالب علم کے لئے لازمی  ہے کہ  وہ پہلے اپنے نفس و ذات میں اصلاح  کو یقینی بنائے تاکہ وہ دوسروں میں اثر انداز ہ ہو سکے،انہوں نے فرمایا کہ اصلاح کا تصور نہیں کیا جاسکتا جب تک طالبعلم اپنی ذات سے اسکی ابتداء نہ کرے۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے توبہ اور مغفرت کے لئے بارگاہ خداوندی  سے رجوع کرنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ہمارے لئے محمد و آل محمد علیہم السلام کے پاک و پاکیزہ دروازے کھول رکھے ہیں، انہوں نے مزید فرمایا کہ آپ کی عتبات عالیات  کی ان زیارتوں میں مقدس ضریحوں کے پاس لازمی ہےکہ اصلاح وتوبہ یقینی بنے تاکہ زیارت آپ کے لئے کار آمد ہو۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے طلاب کرام کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے  اور بارگاہ خداوندی میں دعا فرمائی کہ  مؤمنین دنیا میں جس جگہ بھی ہوں وہ خدا کی حفظ و امان میں رہیں اور طالبعلموں کی صحیح تربیت اور تائید بارگاہ خداوندی سے ہوتی رہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں