حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حشد شعبی کی تاسیس کی سالگرہ پرفرمایا

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حشد شعبی کی تاسیس کی سالگرہ پرفرمایا



28/6/2019


جن طاقتوں نے داعشی دہشت گردوں کا قلع قمع کیا لازمی طور پر اسے باقی رکھنے کے ساتھ ساتھ  انکی معنویت و عقائد کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا جائے  

مرجع مسلمین وجہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حشد شعبی  کی تاسیس کی سالگرہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ عراق میں جو بڑی مشکل ہے وہ یہاں کے زیادہ تر سیاسیوں کا عوام کے حقوق سے دوری اختیار کرنا ہے ساتھ ساتھ  کچھ اندرونی طاقتیں ہیں کہ جو اجنبی کی اطاعت میں انکے اشاروں پر مرجعیت کی مخالفت میں کوشاں ہیں،

انہوں نے فرمایا کہ جہاد کفائی کے فتوے نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عراقی عوام ثقافت و تہذیب و تمدن کی پروردہ ہے  جسکے  نتیجے میں عظیم فتح انہیں حاصل ہوئی ۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے فرمایا کہ ہم اپنے بنیادی اصول اور اس عظیم فتح کا دوام چاہتے  ہیں اور آج جو کچھ طاقتیں عراق کو تقسیم کرنے کی ناکام کوششوں میں لگی ہیں بہر حال ان سے چشم پوشی نہیں کی جانی چاہئےاور یہ طاقتیں آئی ہی اسلئے  ہیں کہ عراقی عوام کے دین و مذہب سے تمسک، انکے اخلاق اور انکی اجتماعی نظم و ضبط پر زد پہنچائیں اسی طرح وہ لوگ نئی نئی خرافات کے ذریعہ کہ جنکا حق و حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے   اندر سے اجنبی کی اطاعت میں انکے اشاروں پر مرجعیت کی مخالفت میں کوشاں ہیں لہذا آج اس بات کی اشد ضرورت  ہے  کہ عوام اور مرجعیت کے درمیان ماضی سے زیادہ آپسی ارتباط بڑھےتاکہ دشمنوں کو انکے ناپاک عزائم میں بھی شکست فاش ہو۔ 

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مزیدبیان کیا کہ  مرجعیت نے اسلام کی حقیقی طاقت کا مظاہرہ کیا ہےاور عراق کو اسکی اشد ضرورت بھی ہے لہذا سیاسیوں کو چاہئے کہ وہ اس طاقت پر تکیہ کریں اور آگے قدم بڑھائیں  جبکہ ہمیں کچھ مثبت اشارے مل رہے ہیں اور منتظر ہیں کہ  صاف و شفاف و واضح ارداے  سامنے آئیں کہ جسکے  نتیجے میں عراق کے حقوق کا دفاع کیا جائے۔  

انہوں نے مزید بیان کیا کہ عراق میں جو بڑی مشکل ہے وہ یہاں کے اکثر سیاسیوں کا اپنی عوام کے حقوق،اسکے امن و ترقی سےرخ موڑتے ہوئےشخصی فائدے  اور ذاتی مصلحتوں میں لگ جانا ہے جبکہ ہونا یہ چاہئے تھا کہ  وہ اس عظیم فتح کوغنیمت اور ایک نایاب موقع شمار کرتے جبکہ حالات ایسے بدتر ہو گئے تھے کہ جہاں عراق کا مستقبل دور دور تک تاریک تھا اسلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ  سب اپنی اپنی ذمہ داریوں کو امانت داری کے ساتھ نبھائیں اور عراق سے سیاسی رسہ کشی اور عوام کی مشکلات کا سد باب کریں۔ 

انہوں نے مزید بیان کیا کہ  بہت سے امور انجام دیئے جانے باقی ہیں اور عوام کی خواہشات پوری ہو اسلئےامور کو جدیت سے لینا ضروری ہے اور ابھی تک کرپشن کے خاتمے کی امیدیں برقرار ہیں اسلئے ہم اس بات کے منتظر ہیں کہ   حقیقی و صادق ارادے  سامنے آئیں تاکہ عوام کے دل جیتنے کے ساتھ ساتھ انکی خدمت اور انکے حقوق کی ادائیگی ہو سکے۔ 

حجۃ الاسلام  شیخ علی نجفی دام عزہ نے مزید بیان کیا کہ  در حقیقت مسلح تنظیموں کا نظام حکومت کے ہاتھوں میں ہونا چاہئے اور وہ طاقتیں کہ جنہوں نے قربانیوں سے داعشی دہشت گردوں کا قلع قمع کیا ہےلازمی طور پر اسے باقی رکھنے کے ساتھ ساتھ  انکی معنویت و عقائد کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا جائے  اسکے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے  کہ مقامی پولیس اور افواج کے قلوب میں حب الوطنی کے عقیدے کو مزید مضبوط کیا جائے اور انکے تنظیمی امور کی ذمہ داری صرف اور صرف حکومت  کی دسترس میں رہے اور وہ اسکی متابعت کرتی رہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں