حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینی (قدس سرہ) کی برسی میں فرمایا

حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینی (قدس سرہ) کی برسی میں فرمایا



28/6/2019


’’اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ہمیں حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینی(قدس سرہ)جیسی بہادر، فقیہ،فلسفی،عارف اور عظیم سیاسی کے ساتھ ساتھ مقاومین کے لئے نمونہ عمل قائدعظیم شخصیت سے نوازا ہے ‘‘ 

مرجع مسلمین وجہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے نجف اشرف میں مؤسسہ غری کی جانب سے حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینی (قدس سرہ) کی  برسی میں مشارکین سے خطاب کرتے ہوئےفرمایا کہ زمانہ غیبت امام عج میں علمائے  کرام کے کردار روشن چراغ کی مانند ہیں کہ جو تاریخ کے دامن میں سنہرے حرفوں میں محفوظ ہیں اور رہینگے۔ 

انہوں نے مزید فرمایا کہ زمانہ غیبت میں علمائےکرام نے  شریعت اورحوزات علمیہ کی بقا کے لئےناقابل فراموش قربانیاں پیش کی ہیں اور سیاسی میدان سے  لیکر میدان جنگ تک دشمنوں سے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ 

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے فرمایا کہ حضرت  آیۃ اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینی(قدس سرہ)اپنی ذاتی اور عوام کی دیکھ بھال اور رہبری دونوں زندگی میں اپنے جد حضرت محمد مصطفی (ص ) کے لائے دین، زہد، تقوی کے شدید پابند تھےاور انہیں عصری تاریخ میں عقلاء اپنے نفس اور اپنے سلوک پر مکمل دسترس رکھنے والے کے طور پر جانتے ہیں۔ 

موصوف نے اپنے خطاب میں مزید فرمایا کہ ہر دورمیں سرکشوں اور ظالموں کا یہ طریقہ کار تھا کہ وہ اپنی پست دنیا کی خاطر علمائے کرام کو جھکانے کی کوششیں کرتے رہے لیکن ہمارے علمائے  کرام نے ظالموں کے سامنے کبھی بھی خود کو اور نہ ہی دین کو جھکنے دیا اور ھیھات منا الذلۃ انکا ہمیشہ نعرہ رہا لیکن اسکے نتیجے میں انہوں نے بڑے مظالم اور مصائب کا سامنا کیا  غیبت امام عج کے دور میں یکے بعد دیگرے ہمارے علمائے کرام نے دین و شریعت کی حفاظت میں بے پناہ قربانیاں پیش کی ہیں کہ جوروشن چراغ کی مانند ہیں اور تاریخ کے دامن میں سنہرے حرفوں میں درج ہیں اور رہینگی انہوں نے میدان سیاست سے لیکر میدان جنگ تک ہر دور کے باغیوں اور ظالموں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا  اور دین و مذہب اور حوزات علمیہ کی حفاظت فرمائی  جسطرح سے اللہ سبحانہ تعالی نے حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید ابو القاسم خوئی (قدس سرہ) کے پیرائے میں بہادر،استاد، مربی،فقیہ کہ جو اصولی کلامی رجالی کے ساتھ ساتھ بُرے اوقات میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کی حفاظت  کرنے والی عظیم شخصیت  سے ہمیں نوازا اسی طرح اللہ سبحانہ و تعالی ٰ نےہمیں حضرت  آیۃ اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینی (قدس سرہ) جیسی بہادر، فقیہ،فلسفی،عارف اور عظیم سیاسی کے ساتھ ساتھ مقاومین کے لئے نمونہ عمل قائد جیسی عظیم شخصیت سے نوازا ہے کہ جسکی مثال بہت کم ملتی ہے اورحضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینی (قدس سرہ) اپنی ذاتی اور عوام کی دیکھ بھال اوررہبری دونوں زندگی اپنے جد  حضرت محمد مصطفی (ص ) کے لائے دین، زہد، تقوی کے شدید پابند تھے اور انہیں عصری تاریخ میں عقلاء اپنے نفس اور اپنے سلوک پر مکمل دسترس رکھنے والے کے طور پر جانتے ہیں۔ 

پروردگارعالم نے انکی کوششوں اورقربانیوں کوکامیابی بخشی  اور حقیقی دین اسلام کے تناظر میں ایک اسلامی حکومت کی تاسیس میں وہ کامیاب ہوئے لیکن افسوس کہ ساتھ  وہ اتنے دن ہمارے درمیان نہیں رہ پائے کہ اپنی محنتوں قربانیوں کا صلہ اپنی آنکھوں سے دیکھتے لیکن انہوں نے ایک ایسا سانچہ درست کردیا کہ آنے والی نسل اسلامی تعلیم کے زیر سایہ پروان چڑھ سکے۔  

انکی رحلت  سے امت اسلامی نےایک عظیم قائد کو کھویا ہے لیکن انکے مواقف، انکی نصیحتیں ہر اس شخص کے لئے  کہ جسکے دل میں دین کی محبت ، عوام کے لئے اخلاص اور وطن کی خاطر فدا کاری موجود ہےمشعل ہدایت  کے طور پر کام کرتی رہینگی۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں