مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں عراق کے مواصلاتی امور کے وزیر

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں عراق کے مواصلاتی امور کے وزیر



28/6/2019


مرجع مسلمین وجہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے مرکزی حکومت عراق میں مواصلاتی امور کے وزیر ڈاکٹر نعیم ثجیل یسر ربیعی سے اپنی نصیحتوں میں فرمایا کہ مواصلاتی نظام، ملکی اسرار اور اسکی عوام صرف اور صرف عراقی امین ہاتھوں میں ہونا چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی عہدیدار اپنےعمل کوعراق اوراسکی عوام کی خدمت کرکے عبادت میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ حکومتی عہدیداروں کی عزت  انکے مخلصانہ عمل اور ملک و عوام کی خدمت مین پنہاں ہے۔

اپنی جانب سے مہمان وزیر نےمرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں اپنی وزارت کے منصوبے پیش کئے جس پر انہوں نےعمل میں اخلاص اورعراق کو کسی اور کا محتاج نہ رہنا پڑے اس پرکام کرنے کی نصیحت فرمائی۔

مہمان وزیر نےمرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کاانکی  نصیحتوں اور قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں