مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں آيت الله السيد محمد رضا الخرسان قدس سرہ کے لواحقین

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں آيت الله السيد محمد رضا الخرسان قدس سرہ کے لواحقین

31/7/2019




حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے حضرت آيت الله السيد محمد رضا الخرسان قدس سرہ کے لواحقین کی خدمت میں مرحوم فقیہِ اہلبیت علیہم السلام کی تعزیت پیش کی اور فرمایا کہ  حوزہ علمیہ نجف اشرف ایک عظیم شخصیت کی شفقت اور رہبری سے محروم ہو گیا،میری یہی دعا ہےکہ پروردگار عالم مرحوم کو انکے آباء و اجداد کے ساتھ اعلی علیین میں درجات عطا فرمائے اور مومنین کرام کو اس مصیبت پرصبر جمیل مرحمت کرے۔
اپنی جانب سے آیت الله السيد محمد رضا الخرسان قدس سرہ کے لواحقین نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا انکی محبتوں اور اس مصیبت کے وقت میں انکی جانب سے تعزیت و تسلیت پر شکریہ ادا کیا۔

بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں