حوزہ علمیہ نجف اشرف حقیقی اسلام محمدی کے معالم کی حفاظت میں کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ اس نےامن و سلامتی اور بھلائی کے اسلامی پیغام کی نشر و اشاعت کی ہے اوراسمیں مشغول ہے

حوزہ علمیہ نجف اشرف حقیقی اسلام محمدی کے معالم کی حفاظت میں کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ اس نےامن و سلامتی اور بھلائی کے اسلامی پیغام کی نشر و اشاعت کی ہے اوراسمیں مشغول ہے



10/8/2019


مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہان ِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف سے حجاج کرام کی خدمت کے لئے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی سربراہی میں سعودیہ میں موجود وفد نے مکہ مکرمہ میں عراقی حج کونسل  کی جانب سے منعقدہ  انتیسویں کانفرنس میں شرکت فرمائی ، کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے وفد کے سربراہ  حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے قران مجید کی آیۃ مبارکہ  وَأَذِّن فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ يَأْتُوكَ رِجَالاً وَعَلَى كُلِّ ضَامِرٍ يَأْتِينَ مِن كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ (اور لوگوں کے درمیان حج کا اعلان کردو کہ لوگ تمہاری طرف پیدل اور لاغر تند و تیز  سواریوں پر دور دراز علاقوں سے سوار ہوکر آئیں گے ) کی تلاوت کرتے ہوئے  فرمایا کہ اس مبارک شعائر اسلامی  نے   پوری دنیا کے مومنین کو ایک شعار اور ایک توجہ  کے پرچم تلے جمع کردیا  ہے لہذا پوری  دنیا کے مومنین کرام کو چاہئے کہ  وہ آپس میں متحد ہو جائیں اور یک صف ہوکر حقیقی دین محمدی کی خدمت کریں۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے اپنے خطاب میں مزید فرمایا کہ حج کا فریضہ  میں  بہت سےمعنوی  فائدے پنہاں ہیں ،    یہ حج انسان اور اسکے خالق  کے درمیان آپسی  رابطے کو مزید مضبوط کرتا ہے، دنیا اور اس دنیا کی دھوکہ دینے والی  چیزوں اور اسکی لزتوں  کو چھوڑ کر ملیونوں  کی تعداد میں  صدائے  الہی پر لبیک کہتے ہوئے  دنیا کے کونے کونے سے مسلمان  شعائر الہیہ کے احیاء  اور تقرب الہی کے لئے  جمع ہوئے ہیں،  یہ حج  خداوند عالم کے مومن مہمانوں کو خدا کی راہ میں قربانی ، فدا کاری کے شعور کو بخشنے کے ساتھ ساتھ  لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب کرتا ہے آپس میں بھائی چارگی کو فروغ ملتا ہے لہذا خدا کے بندوں کو چاہئے کہ اس عظیم اجتماع سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے اپنے معاشرے  میں بھائی چارگی کو فروغ دیں اور ایک دوسرے کے حقوق کی پاسداری کریں۔
موصوف  نے عراقی حاجیوں سے مخاطب ہوتے  ہوئے فرمایا کہ  عراق  میں وحدت اور آپسی اختلافات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے حج کے اجتماع سے درس حاصل  کریں اور وطن اور عوام کی خدمت کو بہر حا ل فوقیت دیں۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ   نے مزید فرمایا کہ دہشت گردی اور منحرف افکار کے ذریعہ  حقیقی اسلام محمدی  کی روشن پیشانی پر دھبہ لگانے   کی  ہر کوششیں ناکام  کرتے ہوئے  حوزہ علمیہ نجف اشرف نے  پوری دنیا میں حقیقی اسلام محمدی کے معالم  کی حفاظت میں کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ اس نے  امن و سلامتی واور بھلائی  کے اسلامی  پیغام  کی نشر و اشاعت  کی ہے اور اسمیں مشغول ہے ساتھ ساتھ تشدد اور کراہت کے مکروہ  چہرے کی اصلیت پوری دنیا پر واضح کی ہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں