مدینۃ الرسول ص میں مرکزی دفتر کے وفد کی قیام گاہ پرمجلس عزا کا اہتمام

مدینۃ الرسول ص میں مرکزی دفتر کے وفد کی قیام گاہ پرمجلس عزا کا اہتمام



10/8/2019


مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہان ِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف سے حجاج کرام کی خدمت کے لئے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی سربراہی میں سعودیہ میں موجود وفد نے مدینۃ الرسول ص میں اپنی قیام گاہ پرحضرت  امام جواد علیہ السلام کی المناک شہادت کی مناسبت پرمجلس عزا کا اہتمام کیا خطیب منبر حسینی حجۃ الاسلا م  سید حسن بعاج دام عزہ نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مظلوم امام جواد علیہ السلام کی حیات طیبہ کے مختلف ادوار خاص کر ان قربانیوں کو یاد کیا کہ جس کے ذریعہ حقیقی دین محمدی کی حفاظت  کی گئی اور اسلام کو دشمنوں کی لاکھ کوششوں کے با وجود دوام بخشا۔
مجلس میں  مختلف ممالک سے آئے ہوئے زائرین و حجاج  کرام نے شرکت فرمائی۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں