مدینۃ الرسول ص میں دفترحضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم دام ظلہ الوارف کے وفد کا مرکزی دفتر کے وفد کی قیام گاہ کا دورہ

مدینۃ الرسول ص میں دفترحضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم دام ظلہ الوارف کے وفد کا مرکزی دفتر کے وفد کی قیام گاہ کا دورہ

11/8/2019




مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہان ِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف سے حجاج کرام کی خدمت کے لئے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی سربراہی میں سعودیہ میں موجود وفد نے مدینۃ الرسول ص میں اپنی قیام گاہ پردفترحضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم دام ظلہ الوارف کے وفد کا خیر مقدم کیا، طرفین نے اپنی اس ملاقات میں حجاج کرام کی بہتر سے بہتر طریقوں سے خدمت، انہیں صحیح اور اہلبیت علیہم السلام کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق اعمال و مناسک کی ادائیگی کی طرف متوجہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا  اور  دعا فرمائی کہ مومنین کرام کے حج  مقبول بارگاہ ایزدی ہوں اور وہ صحت و سلامتی کے ساتھ اپنے وطن پہنچیں۔

بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں