حقیقی اسلامِ محمدی کےخلاف کی جارہی سازشوں کوناکام بنانے کا بہترین طریقہ اہلبیت علیہم السلام سے تمسک ہے۔

حقیقی اسلامِ محمدی کےخلاف کی جارہی سازشوں کوناکام بنانے کا بہترین طریقہ اہلبیت علیہم السلام سے تمسک ہے۔



19/8/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں جمہوری اسلامی ایران کی مختلف یونیورسٹیوں کے وفد سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ  امت مسلمہ کے لئے لازمی ہوگیا ہے کہ وہ آپسی مفاہمت سے زندگی بسر کریں تاکہ امت مسلمہ کو ٹکڑوں ٹکڑوں میں تقسیم کرکےانکی دولتوں پر قبضے کی دشمنان اسلام کی کوششیں  ناکام بنائیں جا سکیں اوراسکے حصول کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اہلبیت علیہم السلام سے تمسک اختیارکیا جائے اور انکے علوم، افکار وفرامین سے خود بھی فائدہ حاصل  کریں اور اسے معاشرے میں نشربھی کریں تاکہ  دنیا و آخرت کی خوش بختی امت مسلمہ کا مقدر بن سکے۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں