مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کا وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کا وفد



21/8/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت  آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو حرم حضرت عباس علیہ السلام سے آئے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ  نصیحتوں اورضروری ارشادات میں فرمایا کہ عبادتوں کاانسان پرمثبت اثراسکی ذاتی زندگی اور معاشرے میں اسکے سلوک میں نظرآنا چاہئے اور اگر مثبت نتیجے نمودار نہ ہوئے تو وہ عمل غیر مقبول اور اپنے مقصد میں ناکام سمجھا جائے گا ساتھ ساتھ عبادتوں اوراعمال صالحہ کا نتیجہ تقرب الہی، اخلاق، اور تقوے میں بہتری ہونا چاہئےتاکہ وہ حقیقی اسلامِ محمدی کےسچےدعوت دینے والے شمار کئے جائیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے مزید فرمایا کہ لازمی  ہے  کہ انسان روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے اور اپنے اعضاء و جوارح و حواس خمسہ کی طرف متوجہ ہوکرفکر کرے کہ پورے دن ان سے کیا کیا کام انجام دیئے ہیں اگر خدا کی مرضی  کے مطابق عمل تھا تو اس پر خدا کا شکر ادا کریں اور اگر خدا کی مرضی کے مخالف عمل تھا تو توبہ کرتے ہوئے گریہ کے ساتھ اس غلطی کو درست کریں۔
واضح رہے کہ یہ وفد  حرم حضرت عباس علیہ السلام  میں  شعبہ تربیت و تعلیم اور بین الحرمین خدمت انجام دینے والوں پر مشتمل تھا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں