حرم حضرت امام حسین علیہ السلام میں حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت

حرم حضرت امام حسین علیہ السلام میں حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت



9/9/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ حرم حضرت امام حسین علیہ السلام میں ایام حزن و غم کی آمد کے اعلان کے طور پر منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں کثیر تعداد میں علماء و مومنین کے ساتھ شریک ہوئے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے بیان فرمایا کہ احیاء شعائرحسینی کا مطلب حقیقی دین محمدی کا احیاء ہے، انہوں  نے مزید فرمایا کہ  ہر سال غم و اندوہ میں ڈوبی مناسبت  کے احیاء کے ذریعہ ہم محمد و آل محمد علیھم السلام خصوصا حضرت امام حسین علیہ السلام سے اپنی ولایت،محبت و نصرت کے عہد کی تجدید کے ساتھ ساتھ ہر ظالم و جابر سے اپنی برات کا اظہار کرتے ہیں۔
موصوف نے مزید فرمایا کہ شعائر حسینیہ  شعائر دینیہ کا ایک اہم حصہ ہے اس کو باقی رکھنا دین کو باقی رکھنا ہے اسلئے  کہ مذہب اہلبیت علیہم السلام حضرت امام حسین علیہ السلام اور انہیں  شعائر حسینیہ کی وجہ مضبوط و قوی ہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں