اپنی ماؤں کےساتھ نیکی کرو اسلئےکہ انہوں نے آپ کو حلال طریقے سے جنم دیا ہے

اپنی ماؤں کےساتھ نیکی کرو اسلئےکہ انہوں نے آپ کو حلال طریقے سے جنم دیا ہے

23/9/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے دنیاوی علوم کے طلاب پرمشتمل وفد کہ جنہوں نے گرمی کی چھٹی میں قران کریم کےحوالے سے منعقدہ خاص دروس اورحفظ قران میں شرکت فرمائی اور اسکے اختتام پرمحضر مرجعیت میں حاضر ہوئےتھےان سےاپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ چھٹیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بچوں اور بچیوں کی اخلاقی،عقائدی اور دینی صحیح تربیت  کی جائےتاکہ وہ دشمنان اسلام کی طرف سے کی جارہی سازشوں کےمقابل اہلبیت علیھم السلام کےبتائے  ہوئےراستے کی پابندی کرتے ہوئے فکری اورعقائدی طور پر مضبوط ہوں اوردشمنوں کی تمام کی تمام تر سازشیں ناکام ہوں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ آپ لوگوں پرلازمی ہے کہ اپنی اپنی ماؤں کے ساتھ نیکیاں کریں اورجب بھی گھر لوٹ کر آیا کریں تو اپنے والد اور بھائی بہنوں کے سامنے اپنی ماں کے ہاتھوں کو بوسہ دیں   اسلئے کہ انہوں نے آپ کوحلال طریقے سے جنم دیا ہے اور جب وہ سبب دریافت کریں تو ان سے کہیں کہ آپ نے اپنے سینے سے مجھے پاک دودھ پلایا ہے جس کے نتیجے میں میں اہلبیت علیھم السلام کا شیعہ ہوں اور اسی سبب سےآپ حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام  کی ولایت پر اورانکے شیعہ ہیں اور آپ کے دلوں میں مولا کی محبت اجاگر ہوئی ہے اور ان سے اپنے حق میں دعا کی التماس کریں،اپنے ماں اور باپ دونوں کے حق میں نیک اورصالح اولاد کا کردارادا کریں چاہیں وہ زندہ ہوں یا دنیا سے رخصت ہو چکے ہوں۔


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں