خادمانِ حضرت امام حسین علیہ السلام کو شعائرحسینیہ کی خدمت مبارک ہو

خادمانِ حضرت امام حسین علیہ السلام کو شعائرحسینیہ کی خدمت مبارک ہو



24/9/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے محرم الحرام کے پہلےعشرے میں عراق کے مختلف صوبوں میں جاکر وہاں عزاداروں سےملاقاتیں  کی اورمرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی نصیحتیں نقل فرمائی اسی ضمن میں موصوف صوبہ واسط پہنچے جہاں قبائل کے سربراہان،ماتمی انجمنوں سے ملاقات کی اورمجالس عزا میں شرکت فرمائی اورعزاداروں سے اپنےخطاب میں مومنین کوشعائرحسینیہ کی بقااور اسکے احیاءمیں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئےاس خدمت سےاسی اندازسےمتمسک رہنےکی نصیحت فرمائی   انہوں نےعزاداروں سےمخاطب ہوتے ہوئےفرمایا کہ  آپ لوگوں کو یہ خدمت مبارک ہو اور یہ خدمت دنیا و آخرت میں آپ کے لئے عظیم شرف ہے اور آپ لوگوں کو خدا  آخرت میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہرہ پُر نور کی زیارت نصیب کرے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے فرمایا کہ قیام، نھضت وانقلاب ِحسینی اصلاح نفوسِ بشریت اوراسلام کے اصولوں کی بقا اورحفاظت  کے لئےتھااوراسی ہدف کو پوراکرنے کےلئےحضرت امام حسین علیہ السلام نے  اپنےاور اپنے اہلبیت وانصارعلیھم السلام کےمقدس خون  کی عظیم  قربانی دی جس کے بعد یہ حقیقت بن گئی کہ اسلام کی ابتداء محمدی ہے اور بقا حسینی ہے۔
انہوں نے پوری دنیا میں عزاداری کر رہےعزاداروں کی صحت و سلامتی اور شعائر حسینیہ کے احیاء میں مزید توفیقات کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعائیں فرمائیں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں