مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں سعودیہ کےمومنین

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں سعودیہ کےمومنین



24/9/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت  کو آئےسعودیہ کےمومنین سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اورضروری ارشادات میں اہل بیت علیھم السلام سے تمسک پرتاکید فرمائی اسلئے کہ وہ ہی علیھم السلام حقیقی اسلامِ محمدی کے حقیقی پیشوا ہیں۔
انہوں نے مومنین کو نفس کے محاسبے کے ذریعہ  تقرب الہی کے حصول کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ   ہر شخص روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے اور ہر ایک قول و فعل پرغور کرے اگر افعال حسنہ انجام دیئے ہیں تو اس پر خدا کا شکر ادا کرے اور اگر العیاذ باللہ افعال قبیحہ کا مرتکب ہوا ہے تو توبہ کرے اور اپنے اعمال درست کرے اور اگر کسی مومن کے حق میں گستاخی،غیبت یا کوئی اور جسارت کی ہے تو سونے سے پہلے اس سے معافی مانگیں اور پھر خدا کی بارگاہ میں متوجہ ہوں اور اپنی مغفرت کی دعا کریں اور لوگوں کو اسلام کے اصول و فروع کی پابندی کے ساتھ ساتھ سنت نبوی و سیرت اہلبیت علیھم السلام کی پابندی کی دعوت دیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ زیارت  کی قبولیت کی نشانی اور علامت یہ ہے کہ زیارت کے بعد اسکے سلوک اوراعمال و اقوال میں مثبت تبدیلی آئے  اورزیارت کے بعد جب لوٹے تو ایک سچا حسینی بنکر لوٹے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ ہروہ مومن کہ جوعراق سے باہر ہے اور اپنےمضبوط عقیدے کی پابندی کے ساتھ  خاموشی کی ہی حالت میں کیوں نہ ہواور وہ خاموشی مصلحت اور تقیہ کی بناء پر ہی کیوں نہ ہو وہ اپنے مضبوط عقیدے کی پابندی سے مرکز تشیع نجف اشرف کہ جہاں حضرت امام زمان عج کی حکومت کا مرکز ہوگا کا دفاع کرتے ہیں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں