مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں مختلف ادیان و مذاہب کے پیروکار

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں مختلف ادیان و مذاہب کے پیروکار



27/9/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کوآئے مختلف ادیان ومذاہب کے پیروکاروں کے خصوصی وفد سے اپنی نصیحتوں میں فرمایا کہ مذہب اہلبیت علیھم السلام نےمعاشرے میں پُرامن زندگی گزارنے کو بڑھاوا دیا ہےاور یہی بات حضرت امیرالمومنین علی بن ابیطالب علیھما السلام کے ارشاد گرامی میں بھی واضح ہے جس میں وہ علیہ السلام حضرت مالک اشترؓسےارشاد فرماتےہیں      الناس صنفان إما أخ لك في الدين أو نظير لك في الخلق(دیکھو انسان کی دو قسمیں ہیں یا توتمہارا دینی بھائی ہے یا تمہاری طرح تمہارے جیسا انسان ہے لہذا انسانیت کا تقاضہ ہےکہ  اسکے ساتھ اخلاق سے پیش آؤ اور اسکےحقوق کی حفاظت کرو،مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےفرمایا کہ آج تک  سیاسی رہنماؤں کو کسی عقلمند انسان کےمعاشرے میں اسکی ذمہ داری کے متعلق اس جیسی چہ جائیکہ اس سے بہتر عبارت نہیں ملی کہ جو معاشرے میں ایک دوسرے کے درمیان رشتوں کو منظم کرے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ دوسرے ممالک کی بمناسبت عراق ایسا ملک ہے کہ جس نے طول تاریخ میں مختلف مذاہب و ادیان کے ماننے والوں کو وطنی حقوق کے فائدے اٹھانے کے مواقع فراہم کئےہیں اس کے ساتھ ساتھ شہرِ نجف اشرف کو اللہ نے دنیا کے تمام شہروں سے الگ شرف و فضیلت سے نوازا ہےاور اس شہرِ نجف اشرف نے طول تاریخ میں اپنےحوزہ علمیہ کہ جو پوری دنیا کے حوزات علمیہ کی اصل،جڑ اورماں کا درجہ رکھتی ہےکےذریعہ  حقیقی اسلام ِ محمدی کی ترویج، تبلیغ اور حفاظت کی ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےتمام لوگوں کو دعوت دی  کہ سب اپنی اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کریں تاکہ عراق کی موجودہ حالت کو بہتری میں تبدیل کرکے امن و استقرارکی فضا ہموار کی جاسکے اسلئےہم سب پریہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنی صفوں کو مرتب و منظم کرتے ہوئےایک صف میں کھڑےہوں اورپھر ایک زبان ہوکر اپنے ملک کی ترقی اور اسکی اصلاح اور ہر طرح کے کرپشن اور خامیوں کہ جو عراق کو ظالم صدام ملعون اور اسکے بعد حکومت کی باگڈور سنبھالنے والوں سے وراثت  میں ملی ہے کو ختم کرنےکی مخلص کوشش کریں۔
انہوں نےایک دوسرےامر کی جانب اشارہ کرتے ہوئےفرمایا کہ تمام لوگوں کو اس امر کی طرف متوجہ ہونا چاہئےاور اسکی اصلاح کی بھرپورکوشش کریں اور وہ یہ کہ دشمن طاقتیں ہمارےجوانوں کوصحیح عقائدوافکارسے منحرف کرنے کی پوری کوشش میں لگی ہیں اسلئے ہمیں ان سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرتےہوئے اپنے معاشرے کو ان وباؤں سے محفوظ رکھیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ عراق اور عراقی عوام کو اللہ نے بہت ساری بیش قیمتی نعمتوں سے نوازرکھا ہےاورعراق دنیا کے ان ملکوں میں سےایک ایسا ملک ہے  کہ جو جغرافیائی،معدنیات، زراعت اور اقتصادی میدان میں  اپنی ایک الگ پہچان رکھتا ہے اسکے ساتھ ساتھ عراقی علمی و تجرباتی صلاحیتیں دنیاکے چنندہ اداروں میں اپنی صلاحیتوں  کا لوہا منوا چکی ہیں اور عراق کے پاس یہ سب کچھ ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ دور حاضر میں عراق کی بناء اور عوام کی خدمت میں مناسب طریقے سےاسےاستعمال کیا جائے  اور فروغ دیا جائے۔
انہوں نےفرمایا کہ عراق کے پاس دنیا کی رہبری کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں اور بالاخرعراق حضرت امام زمانہ عج  کی حکومت کےمرکز کی حیثیت سے پوری دنیا کی رہبری  کرے گا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں