حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی کربلاء میں شہدائے رکضۃ طویریج ( شہدائے روز ِعاشورمحرم الحرام۱۴۴۱ھ) کےایصال ثواب کے لئےمنعقدہ مجلس فاتحہ خوانی میں شرکت

حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی کربلاء میں شہدائے رکضۃ طویریج ( شہدائے روز ِعاشورمحرم الحرام۱۴۴۱ھ) کےایصال ثواب کے لئےمنعقدہ مجلس فاتحہ خوانی میں شرکت



27/9/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزنداور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے اس سال دسویں محرم کوحرم حضرت امام حسین علیہ السلام  میں ایک افسوس ناک واقعہ میں درجہ شہادت کو پہنچنے والے مومنین کے ایصال ثواب کی خاطرمنعقدہ مجلس میں شرکت فرمائی اور شہداء کےخانوادوں سے اظہار تعزیت وتسلیت فرماتےہوئے  انکی خدمت میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا سلام و دعائیں اور انکی محبتیں نقل فرمائیں۔
واضح رہےکہ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےاس افسوسناک واقعہ پرتعزیتی بیان جاری کرتے ہوئےامام زمانہ عج، شھداء کے خاندان اورمومنین کی خدمت میں تعزیت  پیش کرتے ہوئے شہیدوں کو راہ خدا کا شھید اورحضرت امام حسین علیہ السلام کے انصار و مددگار میں شمار فرمایا تھا،  اس حاثے کے بعد حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے کربلاء جاکر زخمیوں کی عیادت بھی کی اور انکے جلد شفایابی کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعائیں فرمائیں اور مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا سلام ودعائیں اور انکی محبتیں نقل فرمائیں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں