مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی طریق یا حسین علیہ السلام پر کربلا پیدل چل کرجانے والے زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے پُر شفقت دعائیں

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی طریق یا حسین علیہ السلام پر کربلا پیدل چل کرجانے والے زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے پُر شفقت دعائیں



15/10/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے اربعین حسینی کی یاد کو باقی رکھنے اور اہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کی غرض سے  دنیا کے کونے کونے اور پورے عراق سے لاکھوں کی تعداد میں پیدل  کربلائے مقدسہ جانے والے زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے پُر شفقت دعائیں فرمائیں  ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام پر تاکید فرماتے  ہوئے   بیان کہ  زائرین کا دل حضرت امام حسین علیہ السلام سے لگا رہے   جس سے وہ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام  کی  شفقت اور شفاعت کے مستحق ہوں گے  ۔  
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے عراق  اور مؤمنین کی حفاظت انکی عزت و کرامت اور امت مسلمہ کی صلاح و خیر سگالی کی دعائیں کرتے ہوئے زائرین کی زیارتیں مقبول بارگاہ ایزدی ہو ں اسکی بھی دعائیں فرمائیں اور زائرین کی خدمت خاص کر راستہ بھٹک جانے والے ضعیفوں اور بچوں کی مدد پر مزید اہتمام کی تاکید فرمائی  ۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں