مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں رسول اللہ ؐ کی رحلت کا پُرسہ پیش کرنے آئےمومنین

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں رسول اللہ ؐ کی رحلت کا پُرسہ پیش کرنے آئےمومنین



4/11/2019


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں رسول اللہ ؐ کی رحلت کا پرسہ و تعزیت  پیش کرنےآئے مختلف ممالک خاص کرہندوستان وپاکستان اور خلیجی ممالک کے زائرین سےاپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ لازمی ہےکہ ہم مربی اعظم حضرت رسول اللہ ؐ کی حیات طیبہ سے درس وعبرت حاصل کریں رسول اسلام (ص)کے اخلاق، کردار اور زبانی تبلیغ تقریبا ترسٹھ سال تک جاری رہی پہلے چالیس سال تک اخلاق وکردار پیش کیا اور پورے جزیرہ عرب سے خود کو انکی زبان سےصادق وامین کہلوایا اسکے بعد زبانی تبلیغ شروع کی کہ جوتقریبا تئیس سال تک جاری رہی گویا کہ رسول اللہ(ص) نےاپنےکرداراوراخلاق سے تقریباترسٹھ سال تبلیغ کی اورزبانی تبلیغ تقریبا تئیس سال اسکا نتیجہ یہ ہوا کہ دنیا میں کوئی ایسا بڑا شہر نہیں ہے کہ جہاں لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ(ص) کہنے والا نہ ہو لہذا میں ان مؤمنین کو دعوت دیتا ہوں کہ جوغیر اسلامی ممالک میں زندگی بسر کررہے ہیں وہ دین کی پابندی کی حدود میں رسول اسلام(ص)کا کردار اوراخلاقِ اسلامی پیش کریں اوراسکےذریعہ حقیقی اسلام محمدی کی تبلیغ کریں اوردنیا کو اسلام کا روشن چہرہ دکھائیں اوراس پرمخلصانہ طورپرعمل کریں تاکہ  دنیا و آخرت دونوں کامیاب ہوسکے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں