پاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظله سے ملاقات

پاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظله سے ملاقات



10/2/2020


پارہ چنار اور بلتستان سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظله کی زیارت اور ان کی نصیحتوں سے فیضیاب ہونا تھا۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظله نے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ تمام انبیاء علیہم السلام حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک جنت کو چھوڑ کر امام حسین علیہ السلام کی چہلم کی زیارت کرنے آتے ہیں تاکہ اللہ کے ہاں ان کا درجہ بلند ہو۔
اور سرحد کربلا پر زائر امام حسین علیہ السلام کا ملائکہ استقبال کرنے آتے ہیں۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظله نے فرمایا کہ زائر کے لیے کسقدر بڑا نقصان ہے اگر اس کی امام حسین علیہ السلام کی زیارت قبول نہ ہو۔
لہذا ضرورت اس امر کی ہے زائر اس طرح زیارت کرے کہ اس کی زیارت کو درجہ قبولیت حاصل ہو۔
آخر پر آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں