پاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظله سے ملاقات

پاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظله سے ملاقات



14/2/2020


میانوالی اور گلگت کے زائرین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظله کی زیارت اور ان کی نصیحتوں سے روشناس ہونا تھا۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظله نے فرمایا اے زائرین محترم نجف اشرف میں مومن کا سونا بھی عبادت ہے۔پس اگر مومنین نے اپنے آپ کو نجف اشرف اور کربلا معلی میں تبدیل نہ کیا تو وہ اپنے آپ کو کہاں تبدیل کریں گے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظله نے فرمایا نجف اشرف پہلے امام امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی جائے مدفن ہے۔اور یہاں کی ہوا میں بھی علم ہے۔

آخر پر آئے ہوئے وفود نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں