پاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظله سے ملاقات

پاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظله سے ملاقات



14/2/2020


سرگودھا اور گلگت کے زائرین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظله کی نصیحتوں سے فیضیاب ہونا تھا۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظله نے فرمایا کہ خداوند متعال نے جناب زھراء سلام اللہ علیہا کو صرف اپنے والدین کے لیے رحمت نہیں بنایا بلکہ تمام دنیا کے لیے رحمت بنایا کیونکہ جناب زھراء سلام اللہ علیہا فلک امامت کا محور تھیں اور امامت دنیا کے لیے رحمت ہے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظله نے فرمایا جناب زھراء سلام اللہ علیہا خواتین کے لیے اسوہ حسنہ ہیں۔لھذا ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کے کردار کو جناب زھرا سلام اللہ علیہا کی سیرت سے مزین ہونا چاہیے۔
آخر پر آئے ہوئے وفود نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله کا شکریہ ادا کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں