پاکستانی وفد کی مرجع عالی قدر دام ظله سے ملاقات

پاکستانی وفد کی مرجع عالی قدر دام ظله سے ملاقات



16/2/2020


خیر پور میرس سے آئے ہوئے زائرین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظله کی نصیحتوں سے مستفید ہونا تھا۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظله نے فرمایا کہ غیبت سننے کا گناہ غیبت کرنے کے برابر ہے۔اور غیبت زنا سے بد تر گناہ ہے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظله نے فرمایا غیبت کرنے والے کو جب تک وہ شخص معاف نہ کرے کہ جسکی غیبت کی گئی ہے تو اس وقت تک غیبت کرنے والے کو خدا بھی معاف نہیں کرتا۔
آج کل کے دور میں ایک دوسرے سے معافی مانگنا بہت آسان ہے آخرت کی نسبت سے۔
آخر پر آئے ہوئے وفد نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں