مدرسہ مصباح العلوم کے پرنسپل کی مرجع عالی قدر دام ظله سے ملاقات

مدرسہ مصباح العلوم کے پرنسپل کی مرجع عالی قدر دام ظله سے ملاقات



17/2/2020


حجت الاسلام علامہ اختر نسیم حفظہ اللہ نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

مدارس مخزن العلوم کے سربراہ اور مدرسہ مصباح العلوم کے پرنسپل علامہ اختر نسیم حفظہ اللہ نے تشیع کے حوالے سے کی جانے والی اپنی کاوشوں کو مرجع عالی قدر دام ظله کی خدمت میں بیان فرمائیں۔ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله نے ان کے لیے مزید توفیقات کی دعا فرمائی۔
آخر پر حجت الاسلام علامہ اختر نسیم حفظہ اللہ نے مرجع عالی قدر دام ظله کی سلامتی کے لیے دعا فرمائی۔اور قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله کا تہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں