پاکستانی اور انڈین وفود کی مرجع عالی قدر دام ظله سے ملاقات

پاکستانی اور انڈین وفود کی مرجع عالی قدر دام ظله سے ملاقات



17/2/2020


کارگل گھوٹکی اور بلتستان سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظله کی نصیحتوں سے مستفید ہونا تھا۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظله نے فرمایا کہ مولی حسین علیہ السلام کی زیارت کے بعد زائر کے کردار میں مثبت تبدیلی آنی چاہیے۔جب لوگ اس سے واپسی پر سوال کریں کہ آپ پہلے تو اس طرح نہیں تھے آپ کو کس نے بدلا ہے؟ زائر محترم آپ جواب دیں مجھے اس حسین علیہ السلام نے تبدیل کیا ہے جس نے حضرت حر علیہ السلام کو بدلا تھا۔
مزید برآں مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله نے فرمایا کہ زائر میں مثبت تبدیلی ہی حقیقت میں زیارت کی قبولیت کی نشانی ہے۔
آخر پر آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله کا قیمتی وقت دینے پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں