مرکزی دفتر کا وفد ہندوستان کے سفر پر

مرکزی دفتر کا وفد ہندوستان کے سفر پر

22/2/2020




مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضر ت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین  نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف سے حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ مھدی باقر علی مرزہ دام عزہ، حجۃ  الاسلام مولانا سید غلام عسکری زیدی صاحب اور حجۃ الاسلام  مولانا سید ضامن جعفری صاحب پر مشتمل وفد فرزندان خطیب اکبر طاب ثراہ  کے دعوت  نامے  پر خطیب اکبر مولانا مرزا محمد اطہر طاب ثراہ و خطیب عرفان مولانا مرزا محمد اشفاق صاحب کی برسی کی مجلس میں شرکت کے لئے  روانہ ہوا۔
لکھنؤ میں منعقد ہونے والی برسی  کی مجلس میں  مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  کی نمائندگی میں وفد شرکت  کرنے کے ساتھ ساتھ حاضرین مجلس کی خدمت میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تحریری بیان بھی پڑھ کر سنائے گا۔
علاوہ از ایں حجۃ الاسلام  مولانا سید ضامن جعفری صاحب کان پور  میں ۲۳ فروری  کو ہی حسینی فیڈریشن کی جانب سے منعقد ہونے والے حسین ؑ ڈے میں مرجع عالی قدر دام ظلہ  الوارف  کی نمائندگی  کرینگے۔


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں